مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

ہوا کے دبائو کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا

پیر 19 مئی 2025 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سیدپور درہ جنگل نمبر 15اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ہوا کے دبائو کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :