حکومت نے آم کی برآمد کی تاریخ میں توسیع کر دی ، وزارت تجارت

منگل 20 مئی 2025 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) حکومت نے آم کی برآمد کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ وزارت تجارت کے جاری سرکلر کے مطابق حکومت نے آم کی برآمد ت کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ، وزارت تجارت نے اس ضمن میں ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے آم کے برآمد کنندگان 25 مئی سے بیرون ملک آم کی برآمدات شروع کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

وزارت نے یہ حکم نامہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے شیڈول 2 کے تحت جاری کیا ہے ۔