میتھیو ایبڈن اور جان ولیم پیرز اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 20 مئی 2025 15:45

میتھیو ایبڈن اور جان ولیم پیرز اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) آسٹریلیا کے نامور ٹینس کھلاڑی میتھیو ایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان ولیم پیرزپر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔میتھیو ایبڈن اور جان ولیم پیرز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ آسٹریلین جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنےو الے فرانس کے ٹینس کھلاڑی پیئر ہیوگس ہربرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نکولس مہوٹ کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ منگل کو اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے نامور ٹینس کھلاڑی میتھیو ایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان ولیم پیرزپر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے ٹینس کھلاڑی پیئر ہیوگس ہربرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نکولس مہوٹ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور6-7(1-7) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :