پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا یو اے ای قونصلیٹ کا دورے

منگل 20 مئی 2025 23:38

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا یو اے ای قونصلیٹ کا دورے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی قونصلیٹ کے دورے کیااس موقع پر قونصل جنرل یواے ای ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے ویزا سینٹر میںمختلف سہولیات اور جدید نظام سے آگاہ کیا، شاہد آفریدی میں ویزہ سنیٹر میں فراہم کی جانے والی تیز رفتارشفاف خدمات کو سراہا اور کہاکہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ایک ہی دن میں محض10سی15منٹ میں لوگوں کے ویزے متعلقہ کام مکمل ہورہے ہیں یہ بلا شبہ ایک شاندار انتظام ہے یہ ویزا سینٹر بلا شبہ اشیا کا سب سے بڑا ہے بلکہ پاکستانیوں کے لئے بہترین سہولیت بھی ہے، شاہد آفریدی نے کہا کہ دبئی کے صدرشخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم جس انداز سے پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، اس موقع پر قونصل جنرل یواے ای ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی اور شاہد آفریدی تحائف کا بھی تبادلہ ہوا