غزہ پراڑتے چین کے امدادی جہاز، وائرل ویڈیوزجعلی نکلیں

منگل 20 مئی 2025 17:12

غزہ پراڑتے چین کے امدادی جہاز، وائرل ویڈیوزجعلی نکلیں
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ خبریں تیزی سے گردش کرتی پائی گئیں، جن میں دعوی کیا گیا کہ چین نے اسرائیل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غزہ میں خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے فضائی راستے سے امدادی سامان گرایا ہے۔ ان خبروں کے ساتھ کچھ ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں ایک بڑے طیارے کو امدادی پیکیجز گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کئی صارفین نے ان ویڈیوز کو پوسٹ کرتے ہوئے اس امداد کو چین سے منسوب کیا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیوز اور دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں۔ جن ویڈیوز کو چینی امداد ظاہر کیا جا رہا ہے، ان میں نظر آنے والا طیارہ سی -17 ہے۔ یہ طیارہ امریکی فضائیہ اور چند اتحادی ممالک استعمال کرتے ہیں، چین اس طیارے کا استعمال نہیں کرتا۔ یہ ایک بنیادی نکتہ ہے جو ان دعوں کی صداقت پر سوال اٹھاتا ہے۔