ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، مجموعی طور پر 45 دکاندار گرفتار

منگل 20 مئی 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 دکاندار وں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن (ر) حمزہ انجم کی قیادت میں نواں کلی میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا جس پر 33 دکاندار گرفتار کرلئے گئے جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے چشمہ اچوزئی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 4 دکاندار گرفتار کرلئے، اس کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام الدین کاکڑ کی قیادت میں شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے8 دکاندار گرفتار کرلیے ، شہر بھر میں گراں فروشوں اور تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی ،اس حوالے سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شہر میں ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :