میانمار میں شدید زلزلے کے دوران زمین کے پھٹنے اور سرکنے کے نادر لمحات کی ویڈیوجاری

بدھ 21 مئی 2025 12:06

میانمار میں شدید زلزلے کے دوران زمین کے پھٹنے اور سرکنے کے نادر لمحات ..
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)میانمار میں تقریبا دو ماہ پہلے آنے والے زلزلے کے نایاب وڈیو کلپ نے ماہرینِ ارضیات کو حیران کر دیا ہے۔ وڈیو میں 7.7 شدت کے زلزلے کے دوران زمین کی پرت کو پھٹتے اور سرکتے ہوئے براہِ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عام طور پر سائنس دان زلزلے کے بعد زمین کی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرتے ہیں، لیکن بہت کم مواقع پر یہ مظاہر خود زلزلے کے لمحے میں کیمرے میں محفوظ ہو پاتے ہیں۔ مگر اس بار میانمار میں شمسی توانائی کی ایک تنصیب میں لگے نگرانی کیمرا نے زمین کے پھٹنے اور دراڑوں کے ظاہر ہونے کے مناظر کو لمحہ بہ لمحہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں یہ وڈیو فیس بک پر وسیع پیمانے پر وائرل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :