صیہونی مخالفت میں برطانیہ اپنی معیشت کا نقصان چاہتا ہے تو یہ اسکی مرضی ہے، اسرائیل

بدھ 21 مئی 2025 15:32

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)برطانیہ کی طرف سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی بات چیت معطل کرنے کیاعلان پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی مخالفت میں برطانیہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری بیان میں اسرائیلی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی دبا اسرائیل کو اس کے مقاصد کے حصول سے نہیں روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :