Live Updates

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

جمعرات 22 مئی 2025 16:53

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل پر غزہ میں تازہ کارروائیوں اور امدادی ناکہ بندی کے بعد عالمی دبا ئوبڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نیکہا کہ وہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ اگر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کا کوئی آپشن موجود ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہوں گے۔تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کا ہدف موجودہ آپریشن کے اختتام تک پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات