وزیراعلیٰ سندھ کی خضدار دھماکے کی مذمت، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

بدھ 21 مئی 2025 16:34

وزیراعلیٰ سندھ   کی خضدار دھماکے کی   مذمت، جاں بحق ہونے والوں کے اہل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خضدار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے خضدار واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :