
حیدرآباد، ٹنڈوجام اور جامشورو یونیورسٹیز کا طلبہ کی تربیت، زرعی تحقیق اور دیہی ترقی کے فروغ بارے ادارہ جاتی تعاون پر اتفاق
بدھ 21 مئی 2025 16:37
(جاری ہے)
دورے کے دوران طلبہ کو مختلف فیکلٹیز، ڈیپارٹمنٹس، تحقیقاتی مراکز اور فیلڈ لیبارٹریز میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
طلبہ نے فیکلٹی آف ایگریکلچرل سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی کھونہارو، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منظور علی ابڑو، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن کے شعبہ سائل سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اللہ ودھایو گانداہی، سیڈ پروڈکشن اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سومرو اور بی آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیم سرکی سے ملاقاتیں کیں جس دوران طلبہ کو زرعی تدریس، تحقیق، اختراعات، جدید ٹیکنالوجی، لیبارٹری سہولیات اور انڈرگریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ سطح پر جاری تحقیقی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔دونوں جامعات کے نمائندگان غلام حسین وگن اور کاشف صدیقی نے اس مشترکہ دورے کو دو طرفہ تعلیمی روابط کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دورے طلبہ کو نہ صرف عملی تجربہ فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں ملکی زرعی ترقی، تحقیق اور دیہی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ سندھ زرعی یونیورسٹی کے ذمہ داران نے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال کی جامعہ کی ترقی کے لیے جاری پُرعزم کاوشوں کے متعلق وفد کو آگہی دی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر الطاف سیال کی قیادت میں یونیورسٹی نے نہ صرف تدریسی ڈھانچے کو بہتر بنایا بلکہ تحقیقی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور مقامی کمیونٹی سے روابط بڑھانے کے لیے بھی اہم اقدامات کیے ۔اس موقع پر معروف ماہرین تعلیم ڈاکٹر محمد سلیم سرکی، پروفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ خشک، پروفیسر ڈاکٹر برکت اللہ قریشی، پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ مگسی، ڈاکٹر جاوید احمد شیخ اور پروفیسر ڈاکٹر عمران کھتری نے طلبہ کو اپنے شعبوں میں جاری تعلیمی و تحقیقی کاوشوں سے روشناس کرایا۔ انہوں نے طلبہ کو یونیورسٹی کے ڈگری پروگرامز، انٹرپرینیورشپ، نجی کاروبار کے مواقع اور زرعی میدان میں موجود کاروباری امکانات بارے مفصل بریفنگ دی۔دورے کے اختتام پر وفد نے جدید زرعی ماڈل "ایم ایچ پنہور فارم" کا بھی دورہ کیا جہاں فارم کے کو چیئرمین غلام سرور پنہور نے انہیں عملی زراعت، جدید تکنیکوں اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک زرعی کاروبار کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.