ایلینا ریباکینا سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 21 مئی 2025 16:39

ایلینا ریباکینا سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل ..
سٹراسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا ڈبلیو ٹی اے سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ 25 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 25 سالہ قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 سالہ چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایلینا ریبا کینا کاویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ پولینڈ کی حریف کھلاڑی میگڈا لینیٹ سے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :