Live Updates

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 21 مئی 2025 17:05

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سیریز 28مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیریز کا پہلا میچ 28مئی ،دوسرا میچ 30مئی بروز جمعہ اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 25مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26اور 27مئی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی جبکہ تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات