Live Updates

پی سی بی کا بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان

بنگلہ دیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 مئی 2025 14:52

پی سی بی کا بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مئی 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ 
ایکشن سے بھرپور سیریز کا آغاز بدھ، 28 مئی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا اور اس کے بعد دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا۔

تیسرا اور آخری T20I اتوار، یکم جون کو شیڈول ہے۔ 
نئے شیڈول میں 2 میچز کم کردیے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد بھی اب کسی میچ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

 

 بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی جس میں 26 اور 27 مئی کو تربیتی سیشنز ہوں گے تاکہ سیریز سے قبل بہترین تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ 
تینوں میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

 
واضح رہے کہ گزشتہ روز چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کل خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دئبی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں تھی اور دورے کیلئے قائل کیا تھا۔ 
 پی سی بی بنگلہ دیش کی میزبانی اور قذافی اسٹیڈیم میں روشنیوں کے نیچے اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا وعدہ کرنے والی ایک دلچسپ سیریز پیش کرنے کا منتظر ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات