Live Updates

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا پہلا موقع

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مئی 2025 19:18

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا پہلا موقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا پہلا موقع، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 10 کے پہلے کوالی فائر کے سلسلے میں لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے پہلے کوالی فائر کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا۔ کوئٹہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کیلئے مزید ایک موقع ملے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات