کے پی،سرکاری اسکولز میں سہولتوں کے فقدان کا انکشاف

پینے کا صاف پانی میسر نہیں، واش روم کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے، رپورٹ

بدھ 21 مئی 2025 17:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان پایا جاتا ہے، کئی اسکول بجلی سے محروم ہیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں، واش روم کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 395 اسکولوں میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، 2 ہزار 625 اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2464 اسکولوں کی چار دیواری، 2292 اسکولوں میں واش رومز دستیاب نہیں، مجموعی طور پر 2211 پرائمری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، 160 مڈل اسکولوں میں بجلی اور 57 میں واش روم کا انتظام نہیں۔رپورٹ کے مطابق 71 مڈل اسکولوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، 136 مڈل اسکولوں کی چار دیواری بھی موجود نہیں۔ 36 ہائی اسکولز میں بجلی اور 18 میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، 7 ہائی اسکولوں میں واش رومز اور 66 ہائی اسکولوں کی چاردیواری نہیں۔7 ہائیر سکینڈری اسکولز میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، 3 ہائیر سکینڈری اسکولز میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، 14 ہائیر سکینڈری اسکولوں کی چار دیواری نہیں۔

متعلقہ عنوان :