ڈپٹی کمشنر جہلم کا کالا گجراں اور تحصیل دینہ میں ستھرا پنجاب مہم پر کام کا جائزہ، تمام علاقوں میں بہترین صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت

بدھ 21 مئی 2025 18:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل جہلم کے علاقے کالا گجراں اور تحصیل دینہ میں مختلف مقامات پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپروائزر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام علاقوں میں یکساں صفائی یقینی بنایا جائے ،تمام کچرے کے ڈھیروں کو ختم کیا جائے اور شہر بھر میں لگائی گئی ڈسٹ بن کو مقررہ وقت پر خالی کر کے شہر کو صاف ستھرا بنانے کی پنجاب حکومت کی کاوش کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈ خرچ کیے جا رہے ہیں جس کے نتائج شہریوں کو نظر بھی آنے چاہئیں اور صفائی کے حوالے سے شہریوں کی تمام شکایات کو جلد از جلد دور کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :