سی پی او کی صرافہ بازار آمد،جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر نے استقبال کیا

ایسوسی ایشن نے تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے راولپنڈی پولیس کے اقدامات کو سراہا

بدھ 21 مئی 2025 23:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کی صرافہ بازار آمد، ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ آصف ادریس اور عہدیداران نے سی پی او کا استقبال کیا، ایسوسی ایشن کی جانب سے شہریوں خصوصاً تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے راولپنڈی پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا سی پی او سید خالد ہمدانی، ایسوسی ایشن کی جانب سے سی پی او راولپنڈی، ایس پی راول اور ڈی ایس پی وارث خان کو یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی صرافہ بازار آمد، ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ آصف ادریس اور عہدیداران نے سی پی او کا استقبال کیا، ایسوسی ایشن کی جانب سے شہریوں خصوصاً تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے راولپنڈی پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا،عہدیداران ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف بے مثال کام کیاجو ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے ضروری ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے علاقے کے مسائل کی نشاندہی پر ان کا شکر گزار ہوں، صرافہ بازار کے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے پہلے سے کام جاری ہے بازار میں آنے والے شہریوں خصوصاً فیملیز کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا، صرافہ بازار، پرانا قلعہ، اردو بازارتاریخی بازار ہیں جو اہمیت کے حامل ہیں، وارث خان اور بنی کے کچھ علاقوں میں سڑکوں پر نشے کے عادی ملزمان کے لیے بھی لائحہ عمل بنایا گیا ہے، ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی ایس پی وارث خان ملک رفاقت حسین کی پیشہ ورانہ قابلیت اور کارکردگی کو سراہا گیا،ایسوسی ایشن کی جانب سے سی پی او راولپنڈی، ایس پی راول اور ڈی ایس پی وارث خان کو یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :