اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی قیادت میں مانگا کنڈا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،330کنال زمین واگزار کرا کے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی

بدھ 21 مئی 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چکیسر شاہ نواز خان کی قیادت میں مانگا کنڈا میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور محکمہ جنگلات کی مدد سے 330کنال سرکاری زمین واگزار کرا کے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی، باقی 9کنال 17مرلے زمین بھی اگلے 3دنوں میں واگزار کر لی جائے گی۔ واضح رہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں گی۔

متعلقہ عنوان :