ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا حویلیاں شہر کا دورہ، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

جمعرات 22 مئی 2025 10:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد سمیرا محسود نے جمعرات کو شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حویلیاں میں چکن کی دکانوں، دودھ و دہی، ہوٹلوں، نانبائیوں، فاسٹ فوڈ، بیکریوں و دیگر کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے، حفظانِ صحت کے اصولوں اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر ایک دکان سیل و دیگر پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ اشیاءخوردونوش ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائیں، زائد المعیاد اور گرانفروشی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :