ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے کریم پورہ میں ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا

جمعرات 22 مئی 2025 10:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کریم پورہ میں ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر آگ بھڑک اٹھی،جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بروقت رسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیااور دیگر عمارتیں محفوظ رہیں۔ آپریشن میں 2 سٹیشنوں کی گاڑیوں سمیت 6 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :