یونیورسٹی آف ہری پور کی بورڈ آف فیکلٹی کا اجلاس، اہم تعلیمی تبدیلیوں سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دی گئی

جمعرات 22 مئی 2025 10:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور نے بورڈ آف فیکلٹی کے اجلاس میں اہم تعلیمی تبدیلیوں سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔ ادارے کی فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز کے بورڈ آف فیکلٹی کا چھٹا اجلاس ڈین پروفیسر ڈاکٹر عزیز اﷲ کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔ سیشن کے دوران شعبہ حیاتیات، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور مائیکرو بیالوجی کی جانب سے متعدد تعلیمی اور ترقیاتی ایجنڈے پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلی غور و خوض کے بعد بورڈ نے یونیورسٹی کے اکیڈمک پورٹ فولیو کو مضبوط بنانے کےلئے مستقبل کے حوالے سے اقدامات کی سفارش کی۔ قابل ذکر سفارشات میں نئے انڈر گریجویٹ پروگراموں کا اجراشامل ہے جن میں فشریز اور ایکوا کلچر میں بی ایس اور وائرولوجی اور امیونولوجی میں بی ایس شامل ہیں جو حیاتیاتی اور بائیو میڈیکل سائنسز کے شعبے میں ابھرتی ضروریات پوری کرنے کےلئے فیکلٹی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ بورڈ نے یونیورسٹی میں کالج آ ف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے قیام کی حکمت عملی کی تجویز کی بھی توثیق کی ۔

متعلقہ عنوان :