مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی بانڈ مارکیٹس کا مستحکم اور مؤثر طریقے سے چلنا نہایت ضروری ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

جمعرات 22 مئی 2025 11:32

مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی بانڈ مارکیٹس کا مستحکم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی بانڈ مارکیٹس کا مستحکم اور مؤثر طریقے سے چلنا نہایت ضروری ہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی عالمگیرمالیاتی استحکام رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں حکومتی بانڈز کی منڈیوں نے شدید اتار چڑھاؤ کے باوجود مزاحمت دکھائی ہے، تاہم ان کی طویل المدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی بانڈز مالیاتی نظام کی بنیاد ہیں۔ ان کے منافع سے نہ صرف معاشی توقعات کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ دیگر مالیاتی آلات، جیسے کہ کارپوریٹ بانڈز، ہاؤسنگ لونز اور ڈیویویٹوز کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ برسوں میں بانڈ مارکیٹس میں ڈیلر (خصوصاً بینکوں سے وابستہ پرائمری ڈیلرز) کا کردار کمزور ہوا ہے کیونکہ ان کے بیلنس شیٹس میں حکومتی بانڈز کی مقدار تو بڑھی ہے تاہم وہ مارکیٹ کے مجموعی حجم کے حساب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میوچوئل فنڈز، ہیج فنڈز، اور پرنسپل ٹریڈنگ فرمز جیسے نان بینک مالیاتی ادارے اب مارکیٹ میں نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ مارکیٹ سازی جیسے اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں، تاہم ان اداروں کے پاس اکثر حکومتی بانڈ مارکیٹ کی مدد کرنے کی قانونی ذمہ داری نہیں ہوتی ۔

متعلقہ عنوان :