بانی پی ٹی آئی ،فسادیوں کا گرو جب انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلمان کیا تیرمارلیں گی ‘عظمیٰ بخاری

ہفتہ 2 اگست 2025 16:22

بانی پی ٹی آئی ،فسادیوں کا گرو جب انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح مسلسل جھوٹ بولنے کی عادت ہو چکی ہے، ان کے بیانات میں تضاد اور غیرسنجیدگی عیاں ہے۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کبھی علیمہ خان کہتی ہیں قاسم اور سلمان پاکستان آ رہے ہیں، کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔

کبھی دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی والدہ نے اجازت نہیں دی، تو کبھی ویزے کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ کبھی وہ نائیکوپ کے تحت انہیں پاکستانی قرار دیتی ہیں، اور پھر ویزا مانگنے کی بات کرتی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پہلے ان والدین سے ہی پوچھ لیں جن کے یہ بچے ہیں، کیا وہ خود ان کو پاکستان آنے کی اجازت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اگر قاسم اور سلمان کو اپنے والد سے ملنا ہے تو وہ ضرور آئیں، کوئی انہیں نہیں روکے گا۔

تاہم اگر ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے تو ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ وہ غیرملکی شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب والد، والدہ، سوئم، اور فسادیوں کا گرو انقلاب نہ لا سکا، تو قاسم و سلمان کیا تیر مار لیں گی وہ تو امریکہ میں سیر سپاٹے کر کے لندن واپس جا چکے ہیں۔آخر میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر غیرملکی بچوں نے ہی پی ٹی آئی کی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پارٹی قیادت کو ضرور شرم آنی چاہیے۔