خیبرپختونخوا حکومت نے نجی و سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا

جمعرات 22 مئی 2025 13:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے نجی و سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری سکول یکم جون سے 31 اگست جبکہ مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول 15جون سے 31اگست تک بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31جولائی تک ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :