کرک لیب کے زیر اہتمام راولپنڈی چیمپئنز کرکٹ لیگ 15 جون سے ایوب نیشنل پارک کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گی

جمعرات 22 مئی 2025 17:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) کرک لیب کے زیر اہتمام راولپنڈی چیمپئنز کرکٹ لیگ 15 جون سے ایوب نیشنل پارک کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گی۔ یہ رنگا رنگ ٹورنامنٹ نہ صرف دن کے اوقات میں بلکہ رات کے میچز کے ساتھ بھی کرکٹ کا خوبصورت منظر پیش کرے گا۔ ٹورنامنٹ کے کوآرڈینیٹر ذوالفقار احمد کے مطابق اس لیگ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں یکم جون تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل کرکٹ کٹ مفت فراہم کی جائے گی۔ ونر ٹیم کو 7 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ ٹیم کے لیے 3 لاکھ روپے نقد انعام مختص کیا گیا ہے۔ ایونٹ کا انعقاد کرک لیب کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل ڈیٹا اور سکورنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ ذوالفقار احمد نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا بلکہ راولپنڈی کے کرکٹ حلقوں میں ایک نیا جوش، ولولہ اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :