Live Updates

پی ایس ایل 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا قصہ تمام

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شاداب الیون کو شکست، لاہور قلندرز چوتھی مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مئی 2025 23:01

پی ایس ایل 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا قصہ تمام
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025) پی ایس ایل 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا قصہ تمام ، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شاداب الیون کو شکست، لاہور قلندرز چوتھی مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئے، شاہین الیون نے 95 رنز سے بازی اپنے نام کر لی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیتا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 202 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد نعیم اور پریرا کی جانب سے شاندار نصف سینچریاں اسکور کی گئیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 106 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس فتح کے بعد لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے 25 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کریں گے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات