انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز21 نومبر سے ہوگا

جمعہ 23 مئی 2025 22:05

انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز21 ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 21 نومبر سے پرتھ سٹیڈیم پرتھ میں شروع ہوگا۔پرتھ سٹیڈیم (جسے آپٹس سٹیڈیم بھی کہا جاتا ہی) ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب پرتھ سٹیڈیم ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا اور پرتھ میں ایشز کرکٹ کی واپسی کا نشان بھی ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی )نے مینز ایشز سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ا?سٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز 2025/26کا ا?غاز 21نومبر سے ا?سٹریلیا میں ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4سے 8دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائیگا،تیسرا میچ 17 سے 21دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلا جائے گا،چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈ، میلبورن(ایم سی جی)میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور ا?خری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :