Live Updates

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ میں 2 سیزن میں 100 سے زائد چھکے لگانیوالی پہلی ٹیم بن گئی

جمعہ 23 مئی 2025 21:51

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ میں 2 سیزن میں 100 سے زائد چھکے لگانیوالی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) پاکستان سپر لیگ کی 2 مرتبہ کی سابقہ چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ میں 2 سیزن میں 100 سے زائد چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

سال 2022ئ اور 2023ئ میں یکے بعد دیگرے پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے بیٹرز نے رواں سال اب تک پی ایس ایل 10 میں 103 چھکے لگائے ہیں ،۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے بیٹرز نے پی ایس ایل 2023ئ میں بھی 100 چھکے لگائے تھے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات