وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قلعہ عبداللہ بم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کو معاوضہ کی جلد ادائیگی کا حکم

جمعرات 22 مئی 2025 17:09

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قلعہ عبداللہ بم دھماکے  کے شہداء ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کو فوری معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قلعہ عبد اللہ کا واقعہ افسوسناک تھا جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی تلافی تو ممکن نہیں تاہم شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :