ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 22 مئی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کرنل بہزاد رشید، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے آفیسرز ڈی پی او چمن سردار شہر یار خان اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اے سی چمن امتیاز علی بلوچ، سیکیورٹی اداروں اور آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز اور نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں نے ڈی سی چمن کو اپنی اپنی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں اور دیئے گئے اہداف کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اجلاس میں ضلع چمن کی امن و امان، مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان باشندوں کی وطن واپسی اور تمام اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں پروگریس اور ایمپرومنٹ، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضریوں اور ہیلتھ یونٹس میں ادویات اور نئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی اور حاضریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم چمن جو کہ ایک سرحدی ضلع ہے اور پہاڑی اور میدانی علاقوں وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے صوبے میں حالیہ دہشتگردی اورتخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع کی تمام علاقوں میں اور خاص کر بارڈر ایریا پر سیکیورٹی کی اقدامات اور انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں دیرپا امن و امان کی قیام کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے سول و فوجی قیادت اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن ناگزیر ہے لہٰذا تمام آفیسران علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر بھرپور کردار ادا کریں۔