ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیراہتمام مارشل آرٹس سپورٹس گالا کراٹے کے مقابلہ جاری

جمعہ 23 مئی 2025 11:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیراہتمام سٹی سپورٹس کمپلیکس میں مارشل آرٹس سپورٹس گالا کراٹے کے مقابلہ محمد شیراز اعوان، عنصر محمد، محمد عجب اور حیدر اعزاز کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اذکافاطمہ تھیں جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں۔

30 کلوگرام میں عباس نے طلائی، حیان نے چاندی جبکہ ابراہیم اور آذان نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، 48 کلوگرام میں حمزہ نے گولڈ، عدنان نے سلور جبکہ نقاب اور فواد نے برانز میڈل اپنے نام کر لئے۔ 55 کلوگرام میں جبران نے گولڈ، معز نے سلور اور آذان نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا، 67 کلوگرام میں احمد نے گولڈ، حمزہ نے سلور اور مبشر نے برانز میڈلز جیتے، 70 کلوگرام کی کیٹگری میں عبداﷲ جدون نے گولڈ، حسنین نے سلور اور ولید نے برانز میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

73 کلوگرام میں عبداﷲ ہارون نے گولڈ، یامین نے سلور اور احمد نے برانز میڈل اپنے نام کیا، 60 کلوگرام کی کیٹگری میں عبدالمعز گولڈ، ایان احمد سلور جبکہ مبشر برانڈ میڈل کے حقدار بنے۔ اس موقع پر اذکاءفاطمہ نے نوجوان بچوں اور کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل قریب میں یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے انسٹرکٹرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کھلاڑیوں کو میڈلز اور آفیشلز کو شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :