ٹمبا باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے

ان کی قیادت میں جنوبی افریقا نے 27 سال بعد کوئی بڑا آئی سی سی ایونٹ جیتا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 جون 2025 15:45

ٹمبا باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جون 2025ء ) جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما ایک بھی میچ ہارے بٖغیر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ 
گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پروٹیز نے ٹمبا باووما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔

 
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پروٹیز جواب میں محض 138 رنز بناسکے۔ 
دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے مچل اسٹارک اور ایلکس کیری کی ففٹیز کی بدولت 207 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

 
ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلی وکٹ محض 9 اور دوسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری بعدازاں تیسری وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما کی 143 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔ 
چوتھے روز کھیل کے آغاز پر افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعد ازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 
چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم بیڈنگھم نے 21 بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران ٹمبا باوما کی کارکردگی غیر معمولی رہی، انہوں نے 10 میچز کھیلے 9 جیتے اور ایک میچ ڈرا ہوا۔

متعلقہ عنوان :