Live Updates

ریٹائرمنٹ کے 33 سال بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ تاحال عمران خان کے نام

پاکستان میں کچھ لوگوں کے خیال میں عمران خان ایک عام سا کھلاڑی تھا جسے کوٹے پر ٹیم میں جگہ ملی ، اسکی کپتانی میں "اگر" ٹیم کو کوئی کامیابی ملی تو وہ صرف باقی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 جون 2025 18:33

ریٹائرمنٹ کے 33 سال بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ تاحال عمران خان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جون 2025ء ) عمران خان کو کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 33 سال ہو گئے اور آج بھی عمران خان کئی کرکٹ ریکارڈز کی فہرستوں میں پہلے نمبر پر موجود ہیں اور یہاں پاکستان میں کچھ لوگوں کے خیال میں عمران خان ایک عام سا کھلاڑی تھا جسے کوٹے پر ٹیم میں جگہ ملی اور اس کی کپتانی میں "اگر" ٹیم کو کوئی کامیابی ملی تو وہ صرف اور صرف باقی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت تھی۔

عمران خان کی بطور کپتان سب سے زیادہ وکٹوں کو تو زیادہ میچز کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے لیکن ساتھ ہی عمران خان کی اوسط دیکھیں، 49 کا سٹرائیک ریٹ دیکھیں جس میں اس فہرست میں موجود صرف پیٹ کمنز (44.4) عمران خان سے بہتر ہے۔ 
 
یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ عمران خان کے ان 48 ٹیسٹ میچز میں عمران خان کے کیرئیر کے اختتامی مراحل کے وہ ٹیسٹ بھی شامل ہیں جہاں عمران خان نے باؤلنگ بہت کم کر دی تھی، خاص طور پر وقار یونس کی آمد کے بعد عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں باؤلنگ کا زیادہ بوجھ وسیم، وقار اور عاقب/سپنرز پر ڈال دیا تھا اور خود کم ہی باؤلنگ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ عمران خان نے ان 48 ٹیسٹ میچز میں پانچ سنچریز، 14 نصف سنچریز اور 52 کی اوسط سے 2408 رنز بھی بنائے تھے اس فہرست میں موجود تمام کھلاڑیوں میں سے اس معاملے میں عمران خان سے بہتر کارکردگی صرف سر گیری سوبرز کی رہی جنہوں نے 39 میچز میں 11 سنچریز اور 58 کی اوسط سے 3528 رنز بنائے۔
ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان دونوں تصاویر میں موجود باقی چھ عظیم کھلاڑیوں نے بطور کپتان مل کر تین بار ایک ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں (کمنز 1، بیدی 1، ہولڈر 1) جبکہ عمران خان نے بطور کپتان چار بار یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ 
 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات