Live Updates

آئی پی ایل میچ میں لائٹس بند ہونے کی وجہ پاکستان تھا، خواجہ آصف کے بیان نے بھارتیوں میں ہلچل مچا دی

بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان نے جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے : وزیر دفاع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 جون 2025 15:33

آئی پی ایل میچ میں لائٹس بند ہونے کی وجہ پاکستان تھا، خواجہ آصف کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جون 2025ء ) بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کے دوران لائٹ اچانک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ 
گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان نے جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔

 
انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے "ہمارے سائبر جنگجوؤں نے کمال کر دکھایا"۔ 
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں کرکٹ اسٹیڈیم کے کنٹرول سسٹم اور یہاں تک کہ ڈیم بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 

خیال رہے کہ 8 مئی کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں دھرم شالہ میں مدمقابل تھیں کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں تھی اور وہاں موجود فرنچائزز، ٹیم مالکان اور انتظامیہ پریشان ہوگئی تھی۔

 
بعد ازاں انٹطامیہ نے میچ رکوادیا تھا اور اسٹیڈیم سے لوگوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے باوجود نہتے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ 
دوسری جانب بھارت نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام عائد کرکے ناکام حملے کی کوشش کی تھی، جس میں متعدد بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات