ہیمبرگ اوپن ٹینس،آندرے روبلوف مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 23 مئی 2025 16:04

ہیمبرگ اوپن ٹینس،آندرے روبلوف مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل
ہیمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ آندرے روبلوف ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔آندرے روبلوف نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیانو تادیو ڈارڈیری کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ آندرے روبلوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیانو تادیو ڈارڈیری کو 1-6، 6-3 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں آندرے روبلوف کا مقابلہ کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم سے ہوگا۔

\932

متعلقہ عنوان :