جنوبی لبنان کے گائوں تول پراسرائیل کے دو فضائی حملے

اسرائیلی حملوں میں لبنان کی وادی ریحان، صور اور بعلبک بھی متاثر ہوئے،رپورٹ

جمعہ 23 مئی 2025 21:34

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے گائوں تول کو لگاتار دو بار نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملوں میں لبنان کی وادی ریحان، صور اور بعلبک بھی متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایکس پر علاقہ خالی کرنے کا ایک فوری انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ جنوبی لبنان کے گائوں تول میں موجود افراد کے لیے ہے۔

ترجمان نے نقشے پر ایک عمارت کو سرخ رنگ سے نشان زد کیا اور اس میں موجود ہر شخص کو اسے فوری طور پر خالی کرنے کی تنبیہ کی۔اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ آپ حزب اللہ کی تنصیبات کے قریب موجود ہیں، آپ کی اور آپ کے خاندانوں کی حفاظت کے لیے آپ کو یہ عمارتیں فوری طور پر خالی کرنا ہوں گی۔ اور نقشے میں دکھائے گئے علاقے سے کم از کم 500 میٹر کے فاصلے پر جانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :