ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

ماہ میں عارضہ قلب کی60 ہزار مریضوں میں 13 کروڑ کی ادویات تقسیم روزانہ 800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں‘ ایم ایس پی آئی سی

جمعہ 23 مئی 2025 22:57

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دل کے مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ جاری ہے اورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے چھ ماہ میں 13 کروڑ روپے کی ادویات مریضوں کو پہنچا دیں،60 ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی ڈاکٹر محمد عامر رفیق کے مطابق روزانہ 800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں،مریضوں کی ادویات کے ایک پارسل کی قیمت 2200روپے ہے،پنجاب انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں خصوصی پوسٹ آفس قائم کیا گیا ہے،مریضوں کو تین ،تین ماہ کی معیاری ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں،ہوم ڈلیوری پراجیکٹ سے مریضوں کو لمبی قطاروں سے چھٹکارا مل گیا ہے۔