چینی سٹاک کی وافر مقدار میں دستیاب ہیں، قلت سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں

گزشتہ 3 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 1 لاکھ 40 ہزار 431 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے، ترجمان پرائس کنٹرول پنجاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 جولائی 2025 19:50

چینی سٹاک کی وافر مقدار میں دستیاب ہیں، قلت سے متعلق خبریں بےبنیاد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2025ء) ترجمان پرائس کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی سٹاک کی وافر مقدار میں دستیاب ہیں، قلت سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر کین کمشنر پنجاب نے مختلف ڈویڑن میں فراہم کردہ چینی سٹاک کی تفصیلات جاری کردی ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 3 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 1 لاکھ 40 ہزار 431 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے، پنجاب بھر میں چینی سٹاک کی وافر دستیابی، قلت بارے خبریں بے بنیاد ہیں، لاہور ڈویڑن کیلئے 21 ہزار 602، گوجرانولہ  کیلئے 310 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے، سرگودھا ڈویڑن کیلئے 3 ہزار 697, راولپنڈی 271، ساہیوال کیلئے 60 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے، بہاولپور ڈویڑن سے 92 ہزار 295، راولپنڈی کیلئے 17 ہزار 711, ڈی جی خان 4 ہزار 143 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی،  ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ روزمرہ استعمال کے مطابق چینی کی خریداری کریں، گراں فروشوں اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکومت نے شوگر انڈسٹری کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت اب صرف 5 لاکھ ٹن چینی کا بفر اسٹاک حکومت کے پاس ہوگا جبکہ بقیہ مارکیٹ معاملات نجی شعبہ خود سنبھالے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈی ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جسے آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس چینی کا صرف ایک ماہ کی کھپت کے برابر ذخیرہ رکھا جائے گا تاکہ ہنگامی حالات میں فوری رسپانس ممکن ہو۔