۳صوبائی وزیر قانون کے فنڈز سے عرصہ دراز سے بند واٹر سپلائی اسکیم چورلکی کے سولرائزیشن اور پائپ کا کام مکمل

ہفتہ 24 مئی 2025 19:05

گ*پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈوکیٹ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی ایم این اے کے فنڈز سے تحصیل میئر گمبٹ ساجد اقبال کی زیر نگرانی عرصہ دراز سے بند واٹر سپلائی اسکیم چورلکی کے سولرائزیشن اور پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو گیاہے جس سے اہلیان علاقہ کے پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تعلیم،صحت،مواصلات وتعمیرات،آبنوشی اور آبپاشی جیسے اہم شعبوں میں زیرتکمیل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیںتاکہ سرکاری وسائل کے صحیح استعمال سے عوام مستفید ہو سکیں۔عمائدین علاقہ نے صوبائی وزیر آفتاب عالم ایڈوکیٹ، شہریار آفریدی ایم این اے، تحصیل میئر گمبٹ ساجد اقبال اور چورلکی کے پی ٹی آئی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں طویل عرصہ سے پینے کے پانی کا مسئلہ تھا جو پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کی کوششوں سے حل ہو گیا ہے۔انہوں نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ علاقہ کے دیگر بنیادی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :