اردو بازار نوشہرہ ورکاں میں تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

اتوار 25 مئی 2025 16:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ نے اردو بازار نوشہرہ ورکاں میں تجاوزات کی کی گئی نشاندہی کو دوبارہ چیک کرنے کےلئے وزٹ کیا اور انکا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی اور 38 فٹ ریونیو ریکارڈ کے مطابق بازار کھلے گا\378