ا*عوام کو سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں فراہم کی جائیںگی، عمر طیب

اتوار 25 مئی 2025 18:05

L حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی کے سلسلے میں مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، مینجمنٹ کمپنی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے واضح ہدایت جاری کی کہ 26مئی تک ضلع بھر کے تمام مجوزہ مقامات پر مویشی منڈیوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں نہ صرف قربانی کے جانوروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، بلکہ بیوپاریوں اور خریداروں کو بھی تمام بنیادی سہولیات، جیسے پانی، روشنی، صفائی، سیکیورٹی اور ٹریفک کنٹرول کے انتظامات، بروقت فراہم کیے جائیں جس کے لیے تمام محکمے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :