پنجاب بھر میں اب تک 31 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہوچکی، سیکرٹری زراعت

اتوار 25 مئی 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں اب تک31 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کپاس کاشت ہو چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے صوبہ میں کپاس کی صورتحال بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کا ہدف رواں ماہ کے اختتام تک حاصل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

روئی کی6 ملین گانٹھوں کے حصول کے لئے کپاس بارے فنی راہنمائی جاری ہے۔کپاس کی جاری مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔کپاس کی کاشت و پیداوار کے حصول میں کاشتکاروں کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسم خریف کے لئے کسان کارڈ کے ذریعے بلا سود رقم کی سہولت میسر کر دی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کپاس کے کاشتکاروں کی راہنمائی کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :