yسدا بہار کمپنی کا کسی سے لین دین کا کوئی تنازعہ نہیں ،ترجمان

ظ*آل بلوچستان بس ٹرانسپورٹ یونین کے ترجمان کا انتظامیہ کے بیان پر وضاحتی بیان

اتوار 25 مئی 2025 22:00

#کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) آل بلوچستان بس ٹرانسپورٹ یونین کے ترجمان نے بوستان میں سدا بہار کمپنی کی اغوا کی گئی مسافر کوچ کی وجہ لین دین کا تنازعہ سے متعلق انتظامیہ کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ کمپنی کا کسی سے کوئی لین دین کا معاملہ نہیں اور وہ کسی بھی ایسے شخص کو نہیں جانتے جو لین دین کا دعویدار ہے۔

اپنے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ کوئی لین دین کا معاملہ نہیں ہے۔کوچ کو اغواء کیا گیا ہے۔ اب تک کوچ کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

جو شخص خود کو لین دین کا دعویدار ظاہر کر رہا ہے اس بات کا علم میڈیا کے ذریعے ہوا۔ انتظامیہ نے جو بیان جاری کیا ہے اس بیان کو مسترد کرتے ہیں ترجمان کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے مسافروں کا سفر کرنا مشکل ہوچکا ہے۔

رہی سہی کسر ایسے شرپسند عناصر نے پوری کردی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت واقعہ کو سنجیدگی سے لے۔ اور فوری طور پر اغواہ کاروں کو گرفتار کرکے کوچ کو بازیاب کرے۔ اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو بلوچستان بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرکے احتجاج کی کال دینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔