وفاقی محتسب کوئٹہ کے حکم پر درخواست گزار کو فیئرویل گرانٹ فنڈ کا چیک دلوا دیا گیا

اتوار 25 مئی 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) وفاقی محتسب کوئٹہ کے حکم پر درخواست گزار کو فیئرویل گرانٹ فنڈ کا چیک دلوا دیا گیا۔درخواست گزار عبد الرشید نےوفاقی محتسب کوئٹہ کو درخواست دی تھی کہ انہیں ان کے فیئرویل گرانٹ فنڈ کا چیک نہیں دیا جا رہا ہے،کافی تگ و دو کی ،دفتروں کے چکر کاٹے لیکن سب بے سود رہا اورمیری کوئی شنوائی نہ ہو سکی لہذا انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں ایک درخواست دی۔

(جاری ہے)

درخواست ملتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ کے عملے نے برقت انکوائری شروع کی اور متعلقہ محکمے سے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواب پیش کرنے میں ناکام رہاجس پر وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکے فیئرویل گرانٹ فنڈ کا چیک جلد دیا جائے۔چیک ملتے ہی درخواست گزار عبد الرشید نے وفاقی محتسب کوئٹہ کا بہت شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :