
پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟.قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام
سی ای او پی ٹی سی ایل کی مسلسل طلبی پرعدم حاضری پارلیمنٹ کی توہین ہے‘سی ای او کی حاضری تک پی ٹی سی ایل کے ایجنڈے پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے.چیئرمین قائمہ کمیٹی
میاں محمد ندیم
پیر 26 مئی 2025
17:30

(جاری ہے)
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا، اجلاس میں پی ٹی سی ایل پراپرٹیز کی خرید وفروخت سے متعلق ایجنڈا زیربحث آیا چیئرمین کمیٹی نے سی ای او پی ٹی سی ایل کی قائمہ کمیٹی میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا. چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ سی ای او پی ٹی سی ایل کدھر ہیں؟چیئرمین کمیٹی نے سی ای او پی ٹی سی ایل کی عدم حاضری کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سی ای او پی ٹی سی ایل کو بلاتے ہیں، ان کا مسلسل نہ آنا کمیٹی کی توہین ہے، ابھی پی ٹی سی ایل کا ایجنڈا ٹیک اپ ہی نہیں کرتے اگر سی ای او اسلام آباد ہیں تو انہیں بلائیں،جب تک سی ای او نہیں آتے ہم پی ٹی سی ایل کے ایجنڈے پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے. پی ٹی سی ایل حکام نے کہا کہ سی ای او پی ٹی سی ایل یو اے ای سفارتخانے میں ایک میٹنگ میں گئے ہیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ممبران دور دراز علاقوں سے اس اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں،جو ممبران نہیں آسکے وہ اجلاس میں آن لائن اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس کے روز یو اے ای ایمبیسی میں میٹنگ رکھ لینا اچھا عمل نہیں ہے. چیئرمین قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟ قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت قانون کے حکام کو بھی طلب کرلیاہے.
مزید اہم خبریں
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ
-
بی بی آصفہ بھٹو کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت
-
پاکستان طویل مدتی روابط ، ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کیساتھ تجارتی سفارت کاری و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پر عزم ، جام کمال خان
-
گو اے آئی ہب کا آغاز پاک سعودیہ کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
-
گڈ اوربیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہوچکی، اب وہ دہشت گرد ہے یا نہیں ہے، رانا ثنااللہ
-
وفاقی وزیراطلاعات سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات
-
ْاسحاق ڈار سے رومانیہ کیلئے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی کی ملاقات،نیک خواہشات کااظہارکیا
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پریڈ معائنہ ، نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے
-
خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ ، میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
-
ملک پر فارم 47 کی جعلی حکومتوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان چھایا ہوا ہے، صدر پی ٹی آئی سندھ
-
پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، 100 سے زائد خوارجی واصل جہنم کئے گئے، عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.