فری گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب (کل )منگل کو منعقد ہوگی

پیر 26 مئی 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) فری گرین ٹریکٹرز اور سپر سیڈرزکی تقسیم کی خصوصی تقریب (کل) منگل کو منعقد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدام کے تحت "گندم زیادہ اگائیں مہم 2024-25 " اور سموگ کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں یہ تقریب رحمت میرج سٹی، وزیر آباد روڈ، سیالکوٹ میں مورخہ 27 مئی 2025 بروز منگل صبح10 بجے منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 14 خوش نصیب کسانوں میں ٹریکٹرز اور 4 کسانوں میں سپر سیڈرز تقسیم کیے جائیں گے۔تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہونگے۔