ہری پور،اسسٹنٹ کمشنر غازی کا ریونیو دربار کا انعقاد،عوام کے مسائل سنے

پیر 26 مئی 2025 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی نے ریونیو دربار کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی خولہ طارق نے سوموار کے روز پٹوارخانہ جموں میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا ،جس کے دوران انہوں نے محکمہ مال سے متعلق عوام کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ مال اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریونیو سروسز کی بروقت فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،عوام کسی بھی شکایت یا مسئلے کے لیے میرے دفتر بھی آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :