غزہ ریلیف ادارہ کے توسط سے امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز

منگل 27 مئی 2025 16:37

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)امریکہ اور اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ریلیف فانڈیشن غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی محصور ین غزہ میں امداد پہنچانے کا عمل شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں یہ بھی بتایا کہ اس کے ڈائریکٹر نے تنظیم کی خودمختاری کے فقدان کی وجہ سے استعفی دے دیا، انھوں نے کہا "ہم آئندہ ہفتوں میں تیزی سے اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ غزہ کے تمام باشندوں کو خدمات فراہم کی جا سکیں۔

"سابق امریکی میرین فوجی اور گذشتہ دو ماہ سے غزہ ریلیف فانڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جیک ووڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے استعفی دے دیا ہے کیونکہ تنظیم انسانی اصولوں یعنی انسانیت، غیر جانبداری، دیانت داری اور خودمختاری پر قائم نہیں رہ سکی، اور یہ اصول ایسے ہیں جن سے میں کبھی دستبردار نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :