سیالکوٹ،وزیر اعلی پنجاب کے زیادہ گندم اگاؤ پروگرام کے تحت 14 خوش نصیب کسانوں میں ٹریکٹر ز تقسیم کر دیئے گئے

منگل 27 مئی 2025 16:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب کے زیادہ گندم اگاؤ پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 14 خوش نصیب کسانوں میں ٹریکٹرز اور 4 کسانوں میں سپر سیڈرز تقسیم کر دیئے گئے۔اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی چودھری طارق سبحانی، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چودھری فیصل اکرام، رانا عارف ہرناہ، ایم این اے گلناز شجاعت پاشا نے خوش نصیب کسانوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ٹریکٹر اور سپر سیڈرز تقسیم کئے اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کی جامع زرعی اصلاحات سے صوبہ میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کاشتکاروں کو اربوں روپے کے بلا سود قرضے ، سبسڈی پر ٹریکٹرز اود زرعی آلات کی فراہمی، ڈیزل کھاد اور بیج کیلئے کسان کارڈ کے ذریعے ادائیگی سے کاشتکاروں کی کسی حد تک داد رسی ہوئی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ناصرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ پنجاب خوشحال کا نعرہ شرمندہ تعبیر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جدید آلات سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور سموگ جیسے مسائل پر بھی قابو پانا ممکن ہوسکے گا۔